حیدرآباد ۔3مئی (اعتماد نیوز)بہار کے نوادہ حلقہ پارلیمنٹ کے بی جے پی
امیدوار گری راج سنگھ کی ضمانت کو آج دیو گڑھ عدالت نے منسوخ کر دیا۔ مقامی
عدالت میں جج نے ادعا کیا کہ گری راج سنگھ پر
گرفتاری وارنٹ رہنے کی وجہ
سے ضمانت کو منسوخ کیا گیا۔ واضح رہے کہ گری راج سنگھ نے سابق میں اشتعال
انگیزی کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی تائید نہ کرنے والے پاکسان چلے جائیں ۔ جس
کے بعد ان پر کیس درج کیا گیا۔